ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کو روکنا ضروری: ترویندرسنگھ

سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کو روکنا ضروری: ترویندرسنگھ

Tue, 28 Mar 2017 18:52:43    S.O. News Service

دہرادون:28/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں نقل مکانی کو روکنے کے لئے روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات دستیاب کروانی ہوں گی، کھیتی کو فائدہ مند بنانے کے لئے چک بندی اور یرومیٹک پلاٹیشن کو فروغ دینا ہوگا۔ منگل کو ایک مقامی ہوٹل میں دیہی سیاحت، زراعت اور ذریعہ معاش موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی راوت نے کہا کہ اتراکھنڈ کے اسٹریٹجک اہمیت کو دیکھتے ہوئے سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کو روکنا ضروری ہے۔ سیمینار میں لندن بزنس اسکول کے وفد نے اظہارخیال کیا، اس میں 24 ممالک کے طلبہ و طالبات شامل تھے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اتراکھنڈ کی قدرتی خوبصورتی دیو بھومی کو الگ شناخت دلاتی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے طرز پر یہاں کے ماحول کو محفوظ رکھتے ہوئے سیاحت کو تیار کیا جا سکتا ہے۔ سیاحت،ا سپورٹس سیاحت، سماجی سیاحت سمیت سیاحت کے بے پناہ امکانات ہیں۔
 وزیر اعلی نے کہا کہ دہرادون میں ایک سیاحت گاؤں تیار کیا جا سکتا ہے، جہاں پورے اتراکھنڈ کی جھلک مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں آمدنی کے عدم مساوات کو ختم کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہو گا۔ اتراکھنڈ میں قدرتی طور پر اچھی کھیتی ہوتی ہے، اگر ہم قدم اٹھائیں تو کھیتی کو منافع بخش بنایا جا سکتا ہے، کھیتی کو نئے طول و عرض دینے ہوں گے۔ ایرومیٹک پلاٹیشن پر کام کیا جانا چاہئے۔ پروگرام میں وزیر سیاحت ستیہ پال مہاراج، چیف سکریٹری،سیکرٹری شیلیش بگولی سمیت دیگر معززہستیاں موجود تھی۔


Share: